ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / احمد آباد ریلوے اسٹیشن پر سیلفی لینے پر5 سال جیل

احمد آباد ریلوے اسٹیشن پر سیلفی لینے پر5 سال جیل

Sat, 13 Aug 2016 00:49:09    S.O. News Service

احمدآباد12اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سیلفی کے چکر میں روزانہ کسی نہ کسی کی جان جانے کی خبروں کے درمیان احمد آباد ریلوے اسٹیشن پر سیلفی کو بین کردیاگیاہے۔احمد آباد ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ جو شخص ریلوے اسٹیشن پر سیلفی لے گا اسے 500روپے جرمانے کے ساتھ 5سال تک کی جیل ہو سکتی ہے۔ریلوے افسر تعلقات عامہ پردیپ شرما کا کہنا ہے کہ کئی بار یہ دیکھا گیا ہے کہ لوگ چلتی ٹرین میں سیڑھیاں پر لٹکتے ہوئے،ٹرین کے ٹریک پر، پلیٹ فارم میں ٹرین کے بیک گراؤنڈ میں سیلفی لیتے ہیں۔یہ کئی بار خطرناک ثابت ہوتاہے۔لوگوں کی جان تک جاری رہی جاتی ہے۔اس طرح کی واردات نہ ہو، تو ریلوے نے سیلفی پر پابندی عائد ہے۔


Share: